6 اگست، 2025، 2:24 PM

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا نیا سلسلہ؛ 88 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا نیا سلسلہ؛ 88 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کے تحت خان یونس، نابلس اور البیرہ میں گھروں و کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 88 شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کا نیا خونی باب غزہ میں کھل گیا، جہاں منگل کی صبح سے جاری شدید حملوں میں اب تک کم از کم 88 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 63 افراد ان مراکز پر شہید ہوئے جو خوراک کی تقسیم کے لیے قائم کیے گئے تھے جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ کے وسطی علاقے میں واقع کیسوفیم کراسنگ کے قریب خوراک کے انتظار میں کھڑے نہتے شہریوں پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ادھر جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں شہری مکانات کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ 

دوسری جانب غرب اردن میں البیرہ شہر کے "الأمعری" کیمپ اور نابلس کے شمالی علاقے "النصاریہ" میں بھی اسرائیلی حملوں کی اطلاع ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ الأمعری کیمپ میں زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والی امدادی ٹیموں کو صہیونی فوج نے روکے رکھا، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔

اسرائیل نے شمال مغربی غزہ میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم UNRWA کے زیرانتظام ایک طبی مرکز پر بھی فضائی حملہ کیا، جسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1934712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha